لندن - ارنا - فلسطینی حامیوں کے وسیع دباؤ کے بعد صیہونی کھلاڑیوں نے برطانیہ کے شہر نورفولک میں ہونے والی ورلڈ لان باؤلنگ چیمپئن شپ میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔

امنون عمار، ایتای ریگبی  اوردانیل ایلونیم، جنوری 2025 کے ٹورنامنٹ میں پوٹر ریزورٹس، ہاپٹن آن سی اور گریٹ یارموتھ میں  ہونے والے مقابلوں میں حصہ لینے والے تھے، لیکن ورلڈ باؤلنگ ٹور (WBT)  کے بورڈ آف ڈائریکٹرز دباؤ  کی وجہ سے  ان کھلاڑیوں کو بلانے سے پیچھے ہٹ گئے ہیں۔

گزشتہ ماہ ایک اور اسرائیلی کھلاڑی شالوم بن عمی نے اسی طرح کے دباؤ کی وجہ سے اسکاٹ لینڈ کے  ٹورنامنٹ سے دستبرداری اختیار کر لی تھی۔

یہ سب کچھ ایسے حالات میں ہو رہا ہے کہ  4000 سے زیادہ فلسطینی حامیوں نے "اسرائیل کی نسل کشی کو ریڈ کارڈ" اور " اسکاٹش اسپورٹس ،فلسطین کے لیے " جیسے گروپوں کے زیر اہتمام ایک پٹیشن پر دستخط کیے  اور اس صیہونی کھلاڑی کو ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا ۔