یمن کی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی سریع نے بتایا کہ صحرائے نقب میں واقع صیہونیوں کے اس اہم ایئربیس کو "فلسطین 2" ہائیپرسونک میزائل سے نشانہ بنایا جو کہ مکمل طور پر کامیاب رہا۔
انہوں نے زور دیکر کہا کہ یمن فلسطینیوں کی حمایت میں اپنا دینی، اخلاقی اور انسانی فریضہ انجام دے رہا ہے۔
واضح رہے کہ نیواتیم ایئربیس کی حفاظت کے لیے صیہونی فوج نے اس کے اطراف میں متعدد ایئرڈیفنس سسٹم نصب کیے ہوئے ہیں تاہم صیہونیوں کے یہ ترقی یافتہ سسٹم، ایران اور یمن کے ہائیپرسونک میزائلوں کے مقابلے میں مکمل طور پر ناکام رہے۔