تہران - ارنا - غزہ پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ پٹی پر صیہونی جارحیت کے نتیجے میں شہداء کی تعداد 45 ہزار 399 ہو گئی ہے۔

غزہ پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  صیہونی حکومت نے تین نئے جرائم میں 38 فلسطینی شہریوں کو شہید اور 137 کو زخمی کیا ہے۔

اس بیان کے مطابق 7 اکتوبر 2023  سے  اب تک غزہ پٹی میں 45,399 فلسطینی شہید اور 107,940 دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔

عینی شاہدوں کے مطابق، صیہونی فوجی ہر بار قتل عام کرنے کے بعد، امدادی ٹیموں کی سرگرمیوں میں بھی رکاوٹ کھڑی کرتے ہیں اور زخمیوں کو طبی مراکز تک لے جانے کی اجازت نہیں دیتے۔

صیہونی اخبار ہاآرتص کی رپورٹ کے مطابق، غاصب فوج نے فلسطینیوں کے قتل عام کو ایک کھیل بنایا ہوا ہے۔