تہران/ ارنا- ایکس سوشل میڈیا پر رہبر انقلاب اسلامی کے انگریزی کے پیج پر حضرت عیسی (ع) کے یوم ولادت پر ایک پیغام جاری ہوا ہے۔

Khamenei.ir ویب سائٹ پر بھی جاری ہونے والے پیغام میں درج ہے کہ "اگر آج عیسی (ع) ہمارے بیچ ہوتے، تو ظلم اور سامراج کے سرغنوں سے مقابلے کے لیے ایک لمحے کی تاخیر نہ کرتے، نہ ہی سامراجی طاقتوں کے ہاتھوں جنگ میں دھکیلے گئے اربوں انسانوں کی بھوک اور آوارہ وطنی کو برداشت کرتے۔"