تہران- ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران ایران کے  خارجہ تعلقات کی اسٹریٹجک کونسل کے سربراہ نے المیادین نیٹ ٹی وی چینل کو  انٹرویو میں امریکہ سے مذاکرات اور دباؤ سے مقابلے کے لئے ایران کی آمادگی پر زور دیا ہے۔

خارجہ تعلقات کی اسٹریٹیجک کونسل کے سربراہ سید کمال خرازی نے اس گفتگو میں زور دیا ہے کہ "ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں اور  اس کے ساتھ ہی ساتھ دباؤ کا مقابلہ بھی کررہے ہیں۔"

خرازی نے مزید کہا: ہم اپنے اقدامات کا تعین نئی امریکی حکومت کی پالیسی کے مطابق کریں گے۔

خارجہ تعلقات کی اسٹریٹجک کونسل کے سربراہ نے مزید کہا: تہران اپنے خلاف کسی بھی اقدام کا جوابی اقدام سے دے گا۔

اس سے قبل امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے اعلان کیا تھا کہ اس ملک کے منتخب صدر "ڈونلڈ ٹرمپ" ایران کے ساتھ جوہری معاہدے تک پہنچنے میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔

 اس کے ساتھ ہی  "جیک سلیوان" نے شامی حکومت کے خاتمے کے بعد ایران اور مزاحمتی محاذ  کے کمزور ہونے کا دعوی اور اسلامی جمہوریہ کے کی ایٹمی پالیسی میں تبدیلی پر تشویش کا اظہار کیا۔

عالمی طاقتوں کے ساتھ جوہری معاہدے میں اسلامی جمہوریہ کی طرف سے اپنی تمام ذمہ داریوں پر عمل کے باوجود امریکہ نے ٹرمپ کے  پہلے دور صدارت میں یکطرفہ طور پر اس معاہدے سے علیحدگی اختیار کی اور اس بین الاقوامی معاہدے کو ناکام بنا دیا۔