تہران - ارنا - غزہ پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے جنگ کے آغاز سے اب تک صیہونی فوج کے حملوں کے نتیجے میں 45,317 فلسطینیوں کی شہادت کا اعلان کیا ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جنگ کے 444ویں دن جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے: "گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صیہونی فوج نے غزہ پٹی میں 5 جرائم کا ارتکاب کیا ہے، جس میں 58 فلسطینی شہید اور 86 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔"

فلسطینی وزارت صحت نے مزید کہا: "ان شہداء اور زخمیوں سمیت، 7 اکتوبر 2023 کو غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے حملوں کے آغاز سے اب تک  45,317 فلسطینی شہید اور 107,713 زخمی ہوئے ہیں۔ "

وزارت صحت  نے مزید اعلان کیا کہ مسلسل حملوں کے نتیجے میں اب بہت سی لاشیں ملبے تلے دبی ہوئی ہیں اور امدادی کارکن انہیں نکالنے میں ناکام ہیں۔