صنعا - ارنا - یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ تل ابیب میں صیہونی حکومت کے 2 حساس فوجی اہداف کو متعدد میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

المسیرہ نیٹ ورک کے مطابق یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیی سریع  نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یمنی مسلح افواج کے میزائل یونٹ نے فلسطین 2 نامی سپرسونک بیلسٹک میزائلوں سے مقبوضہ جافا میں اسرائیلی دشمن کے 2 خصوصی اور حساس فوجی اہداف کو نشانہ بنایا۔

یحییٰ سریع نے مزید کہا کہ یہ کارروائی عین اس وقت کی گئی جب اسرائیل صنعاء اور الحدیدہ صوبے میں پاور پلانٹس سمیت ہماری شہری تنصیبات پر حملہ کی کوشش رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا یہ اقدام پوری طرح سے قانونی اور جائزہ دفاع کے زمرے میں آتا ہے۔

انہوں نے ایک بار پھر اپنے ملک کے اس موقف کا اعادہ کیا کہ غزہ جنگ اور اس علاقے کی ناکہ بندی کے خاتمے کے تک یمنی فوج صیہونی اہداف پر حملے جاری رکھے گي۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب صہیونی میڈیا نے آج صبح یمن کی جانب سے اسرائیل کے 2 فوجی اہداف پر کامیاب میزائل حملوں کی خبریں جاری کی ہیں۔