صیہونی ٹیلی ویژن چینل 7 نے اعتراف کیا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو غزہ پٹی کے خلاف صیہونی جارحیت کے آغاز سے اب تک اس فوج کے 818 فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔
تازہ ترین اطلاع کے مطابق، صیہونی ذرائع نے بتایا کہ جنوبی غزہ پٹی میں واقع رفح میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے ساتھ جھڑپ میں ناحال بریگیڈ سے وابستہ 7107 انجینئرنگ بٹالین کا کمانڈر اور ایک فوجی مارا گیا۔
صیہونی فوج کی ہلاکتوں کے اعدادوشمار کا اعلان ایسے وقت میں ہوا ہے جب صیہونی فوجیوں اور آبادکاروں کی ہلاکتوں کے حقیقی اعدادوشمار کے حوالے سے سخت سنسر شپ کی پالیسی ایک سال سے زیادہ عرصے سے جاری ہے۔
قابض حکومت اپنے فوجیوں کے حوصلے برقرار رکھنے کی غرض سے، اصل ہلاکتوں کی تعداد چھپاتی ہے اور اکا دکا ہلاکتوں کا تذکرہ کرتی ہے۔
اس سلسلے میں متعدد صیہونی ذرائع ابلاغ نے اب تک اپنی ہلاکتوں اور زخمیوں کے اعدادوشمار کا اعلان کرتے ہوئے صیہونی فوج کی سخت سنسرشپ کا اعتراف کیا ہے۔ بعض مبصرین کے مطابق یہ فیصلہ جنگ میں صہیونی فوجیوں کی ہلاکتوں کی زیادہ تعداد اور مقبوضہ علاقوں میں مزید اندرونی ردعمل کے خدشے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔