تہران - ارنا - مسلح اپوزیشن گروپ ہیت تحریر الشام کے کمانڈر نے ایک برطانوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ شام کو اسرائیل پر حملہ کرنے کا مقام نہیں بننے دیں گے۔

شام کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد اخبار  ٹائمز کے ساتھ اپنے پہلے انٹرویو میں ابو محمد الجولانی نے کہا:  شام پر حملے کے لئے اسرائیل کا بہانہ،  حزب اللہ اور ایران سے وابستہ مسلح تنظیموں کی موجودگی تھی۔ اب یہ  بہانہ ختم ہو گیا ہے۔ اسرائیل کو ، کہ جس نے گزشتہ ہفتے اسد کے خاتمے کے بعد بفر زون پر قبضہ کر لیا تھا، اب اس علاقے سے نکل جانا چاہیے۔

شام میں صیہونی حکومت کی نئی پیش قدمی کے بعد اس حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا کہ اسرائیلی فوج نے شام کے 370 مربع کلومیٹر سے زیادہ علاقے پر قبضہ کر لیا ہے۔

شام میں اپنی نئی پیش قدمی میں صیہونی فوج نے صوبہ درعا کے مغرب میں واقع یرموک  کے معریہ گاؤں میں در اندازی کی ہے۔

 غاصب صیہونی فوج نے مزید بلڈوزراور سمیت مختلف ساز و سامان اور فوجی بھی یرموک کے علاقے میں بھیجے ہیں۔