صیہونی جنگی طیاروں نے ہفتے کی صبح مغربی شام میں حماہ کے مغرب میں واقع مصیاف کے علاقے میں ایک فوجی اڈے پر بمباری کی۔
صیہونی جنگی طیاروں نے شام کے دارالحکومت دمشق کے مضافات کو بھی نشانہ بنایا۔
سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے بھی اطلاع دی ہے کہ صیہونی فوج نے دمشق میں سیریئن فورتھ ڈویژن کے ہیڈ کوارٹر کو شدید دھماکہ خیز مواد والے میزائلوں سے نشانہ بنایا۔
اس رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج نے نئے حملوں میں جنوبی شام میں سویدا کے مضافات میں واقع کوہ قاسیون اور خلخلہ ایئرپورٹ پر بھی بمباری کی۔