نیویارک - ارنا - اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے مقامی وقت کے مطابق  بدھ کی رات بھاری اکثریت سے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کے ساتھ ایک قرارداد منظور کی ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے قرارداد A/ES-10/L.33 کو اکثریت  یعنی 158 ووٹوں سے منظوری دی  اور اس قرارداد میں غزہ میں فوری، غیر مشروط اور مستقل جنگ بندی کے ساتھ ساتھ تمام لوگوں کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا بھی  مطالبہ کیا گیا ہے۔

اس قرارداد کے حق میں 158، مخالفت میں 9  ووٹ ڈالے گئے جبکہ 13 نے ووٹنگ میں حصہ نہيں لیا۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اس قرارداد کی منظوری کے مخالفین میں امریکہ اور اسرائیل شامل تھے۔