صیہونی ذرائع ابلاغ نے آج (بدھ) کو مسلسل دوسرے روز بھی قابض حکومت کے وزیراعظم کی زیر زمین اینٹی میزائل ہال میں عدالت میں موجودگی اور ان کے خلاف مالی بدعنوانی کے الزامات کے سلسلے میں مقدمہ چلانے کی خبر دی ہے۔

صیہونی وزیر اعظم، جن کے خلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت میں جنگی جرائم کے ارتکاب کے الزام میں بھی مقدمہ چلایا جا رہا ہے، منگل کے روز ایک زیر زمین اینٹی میزائیل ہال میں مقدمہ چلایا گیا جسے ہال 512 کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہ ہال جرائم پیشہ صیہونی گینگ کے سرغناو سے تفتیش کے لیے استعمال ہوتا تھا۔ 

غاصب صیہونی حکومت کے قیام کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ وزیر اعظم کو ان کی وزارت عظمیٰ کے دوران مالی بدعنوانیوں کے الزامات پر عدالتی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔