ارنا کے مطابق حماس نے شام کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کی تازہ جارحیتوں، جنوبی شام میں اس کے جرائم اور پبلک مقامات پر وحشیانہ حملوں نیزلوٹ مار کی مذمت کی ہے۔
حماس نے کہا ہے کہ دشمن صیہونی حکومت علاقے کی اقوام کے خلاف وحشیانہ جرائم سے انہیں جھکانے اور ان پر اپنےغاصبانہ معاملات مسلط کرنا چاہتی ہے۔
حماس نے کہا ہے کہ ان حالات میں عرب قوم اور امت مسلمہ کا فریضہ ہے کہ صیہونی دشمن کے مقابلے میں متحد ہوجائے اور اس کی جارحیتوں کے مقابلے میں ڈٹ جائے۔