اجراء کی تاریخ: 9 دسمبر 2024 - 22:48

تہران - ارنا - نیوز ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی حکومت نے شام میں 150 فوجی اہداف پر بمباری کی ہے۔

صہیونی فوج کے ریڈیو نے اعلان کیا  ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے شام کے اندر 150 فوجی اہداف پر بمباری کی ہے۔

صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا کہ ان اہداف میں فوجی اڈے، ہوائی اڈے، ٹینک، ہوائی جہاز اور ہیلی کاپٹر شامل ہیں۔

ان ذرائع ابلاغ نے شام کے علاقوں پر فضائی بمباری کا مقصد شامی فوج کی صلاحیتوں کو تباہ کرنا بتایا ہے ۔

دوسری جانب صیہونی حکومت کے چینل 12 نے شامی فوج کے تمام آلات اور تنصیبات کو تباہ کرنے کو صیہونی حکومت کا منصوبہ بتایا ہے۔

اس  چینل کے مطابق فضائیہ پورے شام میں فوج کے باقی ماندہ آلات کو بڑے پیمانے پر تباہ کر رہی ہے۔

صیہونی حکومت کے چینل 12 نے مزید بتایا:  قبل اس کے کہ کسی دوسرے کے ہاتھ لگے یہ شامی فوج کی تمام طاقت اور ساز و سامان کو تباہ کرنے کا بہترین موقع ہے خواہ حکومت کسی کے بھی ہاتھ میں ہو۔

پیر کی رات بھی اسرائیلی جنگی طیاروں نے لاذقیہ میں شامی فضائیہ کے اڈے پر بمباری کی۔