تہران – ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اتوار کی شام بتایا ہے کہ دمشق میں ایرانی سفارت خانے کے کارکنوں کی سلامتی کے تعلق سے اطمینان حاصل کرنے کی ضروری تدابیر اختیار کرلی گئی ہیں۔

 ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اتوار 8 دسمبر کی شام دمشق میں ایرانی سفارت خانے کے کارکنوں کے بارے میں  صحافیوں کے اس  سوال کے جواب میں کہ وہ کس حال میں ہیں؟ کہا کہ سفیر اور دیگر سبھی کارکن صحیح و سلامت ہیں۔

انھوں نے اسی کے ساتھ صحافیوں کو بتایا کہ  دمشق ميں  ایرانی سفارت خانے کے کارکنوں کی سلامتی کے حوالے سے اطمینان حاصل کرنے کی ضروری تدابیر اختیار کرلی گئی ہیں۔

 اسماعیل بقائی نے دمشق ميں ایرانی سفارت خانے پر حملے کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں، اس اقدام کی مذمت کی اور کہا کہ دوسرے ملکوں کے نمائندہ دفاتر، سفارت خانوں اور قونصل خانوں کی حفاظت بین الاقوامی روابط کے بنیادی ترین اصول وضوابط اور قوانین میں شامل ہے اورہر حال میں اس کی پابندی ضروری ہے۔    

انھوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے شام کے تغیرات میں  موثر فریقوں کو اس حوالے سے خبردار کیا ہے اور ان سے مطالبہ کیا ہے کہ اس طرح کے حملے کی تکرار کی روک تھام کی جائے۔

لیبلز