پاکستان کے جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر مسلح مخالفین کا قبضہ ہوجانے کے بعد سبھی پروازیں منسوخ کردی گئيں جن میں دمشق سے پاکستان جانے والی پروازیں بھی شامل ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ بڑی تعداد میں پاکستانی زائرین زیارت کے لئے شام گئے تھے جو دمشق ہوائی اڈہ بند ہوجانے کے بعد وہاں پھنس کے رہ گئے ہیں۔
اس سے پہلے پاکستان کی وزارت خارجہ نے اپنے شہریوں کی ہدایت دی تھی کہ شام کا سفر نہ کریں اور جو لوگ شام میں موجود ہیں وہ دمشق میں پاکستانی سفارت خانے سے رابطے میں رہيں۔
دمشق میں پی آئی اے کے دفتر کے ایک ذمہ دار نے بتایا ہے کہ باہر جانے والی سبھی پروازیں منسوخ ہوجانے کے بعد تقریبا ڈھائی سو پاکستانی زائر دمشق میں پھنس گئے ہیں۔
انھوں نے بتایا ہے کہ محلہ زینبیہ میں مسلح افراد کی فائرنگ کے باعث پاکستانی زائرین میں وحشت پھیل گئی ہے۔
یاد رہے کہ آج اتوار کی صبح شامی فوج کی ہائی کمان نے بشار اسد کی حکومت کے سقوط کرجانے کا اعلان کیا تھا۔
شامی فوج کا یہ بیان اتوار کی صبح دمشق پر مسلح گروہوں کا مکمل قبضہ ہوجانے اور بشار اسد کے شام سے نکل جانے کی خبر نشر ہونے کے بعد جاری کیا تھا۔