تہران – ارنا- سامان -1 آربیٹل ٹرانسفربلاک کے سب سسٹمس کے ٹیسٹ کا آغاز جمعے کی شام ہوا اور جامد انیدھن سے چلنے والے موٹروں کی مدد سے اسپن سب سسٹم کا ٹیسٹ کامیاب رہا اور اس کے سیفٹی نیز آ رمنگ سسٹم کی کارکردگی کی بھی تائید کی گئی

ارنا کے مطابق ایران کے خلائی ادارے نے اتوار کو اعلان کیا کہ مختلف اوقات میں سامان-1 آربیٹل ٹرانسفر بلاک کے ایران کے مدار سے اوپر خلا میں مختلف ٹیسٹ کئے گئے جن میں ڈیٹا جمع کرنے کے سسٹم کی کارکردگی اور کمانڈ ٹرانسمیشن سسٹم کے ٹیسٹ بھی شامل تھے۔

ایران کے خلائی ادارے کے مطابق یہ سبھی ٹیسٹ کامیاب رہے۔

ایران کے خلائی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ان تجربات میں ڈیٹا مینجمنٹ سسٹم، فلائٹ کمپیوٹراور سنسرس وغیرہ کی کیفیت اچھی بتائی گئی۔

اسی طرح پوزیشن کے تعین کے سب سسٹم کی کارکردگی، سرد گیس تھرسٹرز کی پوزیشن کے کنٹرول اور ٹمپریچر کو کنٹرول کرنے والے اسپن سب سسٹم کی کا کردگی کو بھی آزمایا گیا اور اس کو اطمینان بخش قرار دیا گیا ۔