ارنا کے مطابق حماس نے ایک بیان جاری کرکے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ کمال عدوان اسپتال پر صیہونی حکومت کے حملے نیز غزہ میں صحت نیز علاج معالجے کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے بین الاقوامی تحقیقاتی کمیٹی بنائی جائے۔
حماس نے کہا ہے کہ ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ شرمناک ناتوانی کا حصار توڑے اور فلسطینی عوام کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم رکوانے کے لئے فوری طور پر ضروری اقدامات انجام دے۔
اسی کے ساتھ صحت کی عالمی تنظیم ڈبلو ایچ او نے بھی اعلان کیا ہے کہ غزہ کے کمال عدوان اسپتال پربمباری سے پہلے اسپتال کو خالی کردینے کے حوالے سے کسی بھی قسم کی وارننگ جاری نہیں کی گئی ۔
فلسطینی ذرائع نے بتایا ہے کہ شمالی غزہ میں کمال عدوان اسپتال اور اس کے اطراف پر بمباری میں درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے۔
فلسطین کی سما نیوز ایجنسی نے بتایا ہے کہ شمالی غزہ کے کمال عدوان اسپتال پر غاصب صیہونی حکومت کی بمباری میں کم سے کم تیس فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔