پراسیکیوٹر جنرل مہدی شمس آبادی نے پیر کے روز ارنا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے سیکورٹی اور انٹیلی جینس اداروں نے بروقت آپریشن کے دوران سہاب گروپ کے چار عناصر کو دہشت گردی کی کاروائی انجام دینے سے پہلے ہی ہلاک کردیا۔ انہوں نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں گولہ بارود اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔
صوبہ سیستان و بلوچستان کے پراسیکیوٹر جنرل نے مزید کہا کہ اس آپریشن کے دوران نسل پرست علیحدگی پسند گروپ سہاب کے سرغنہ کو ایک قریبی ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ مذکورہ دہشت گرد گروپ کو یورپی انٹیلی جینس سروسز کی حمایت حاصل ہے اور اس کا مقصد ملک کے جنوب مشرقی علاقے کو غیر مستحکم کرنا اور سواحل مکران کی ترقی کے عمل کو متاثر کرنا تھا۔