ارنا کے مطابق غزہ میں فلسطین کے محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں غزہ کے مختلف علاقوں پر چار بار وحشیانہ حملے کئے گئے۔
فلسطین کے محکمہ صحت کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے ان وحشیانہ حملوں میں 47 فلسطینی شہید اور 108 زخمی ہوگئے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ان شہیدوں اور زخمیوں کو ملاکر غزہ پر سات اکتوبر 2023 سے جاری غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں میں 44 ہزار 429 فلسطینی شہید اور 1 لاکھ 5 ہزار 205 زخمی ہوچکے ہیں۔