تہران -ارنا -اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خزانہ نے جو اٹھائیسویں عالمی اقتصادی اجلاس میں شرکت کےلئے ریاض گئے ہیں، اوپیک فنڈ کے سربراہ عبدالحمید الخلیفہ سے ملاقات اور باہمی تعاون میں توسیع پر زور دیا

  ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخزانہ عبدالناصر ہمتی نے  ریاض میں اوپیک فنڈ کے سربراہ عبدالحمید الخلفیہ سے ملاقات میں اوپیک فنڈ کو ایرانی کمپنیوں سے متعارف کرانے کے لئے ورکشاپ کی ضرورت پر زور دیا ۔   

انھوں نے کہا کہ  اوپیک فنڈ کے پروجکٹوں میں ایرانیوں کی مشارکت مفید اور موثر واقع ہوگی۔   

اسلامی جہموریہ ایران کے وزیر خزانہ نے کہا کہ " ہم ایران میں اوپیک فنڈ کے سربراہ اور ماہرین کی آمد کا خیر مقدم کریں گے۔"  

   وزیر خزانہ عبدالناصر ہمتی سے ملاقات میں اوپیک فنڈ کے سربراہ عبدالحمید الخلیفہ نے کہا کہ ایران اوپیک فنڈ  کے رکن اہم ترین ملکوں میں ہے اور ایران کی رکنیت نے اس فنڈ کی اہمیت کئی گںا بڑھا دی ہے۔  

لیبلز