تحریک حماس کی عسکری شاخ القسام بریگیڈ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اس نے صیہونی فوج کے "رعیم" فوجی اڈے کو نشانہ بنایا ہے۔
القسام بریگيڈ نے اعلان کیا کہ حملہ مختصر فاصلے تک مار کرنے والے رجوم میزائلوں سے کیا گیا۔
رعیم صیہونی فوجی اڈے کو غزہ کی اسپیشل فورس کا ہیڈ کوارٹر کہا جاتا ہے۔
یہ حملہ ایسے حالات یمں کیا گیا جب غزہ پٹی کے خلاف صیہونی جارحیت 414 ویں دن میں داخل ہو چکی ہے اور صہیونی فوج نے اس علاقے میں مزاحمت کی فوجی طاقت کو تباہ کرنے کا دعویی کیا ہے۔
یہ جرائم ایسے حالات میں جاری ہیں کہ جب نہ صرف یہ کہ صیہونی حکومت کا کوئی مقصد پورا نہيں ہوا ہے بلکہ اب عالمی عدالت انصاف نے نیتن یاہو اور گالانٹ کے خلاف وارنٹ بھی جاری کر دیا ہے۔