تہران- ارنا- صہیونی فوج نے غزہ کی پٹی کے شمال میں اپنے ایک اور فوجی کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔

صیہونی فوج نے اتوار کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ کفیر بریگیڈ سے تعلق رکھنے والے ایک فوجی کو غزہ کے شمال میں مارا گیا ہے۔

صیہونی میڈیا کے مطابق غزہ کے شمال میں ہلاک ہونے والا یہ فوجی کفیر بریگیڈ کی "نحشون" (90) بٹالین کا سارجنٹ میجر ہے۔

حال ہی میں صیہونی فوج نے شمالی غزہ میں ہونے والی لڑائیوں میں کفیر بریگیڈ سے وابستہ  اپنے 4 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

صیہونی ذرائع نے چند روز قبل اطلاع دی تھی کہ نومبر کے پہلے 12 دنوں میں 15 اسرائیلی فوجی اور آباد کار مارے گئے ہیں۔