یہ بات انہوں نے ہفتہ کی شب دمشق پہنچنے پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی خارجہ پالیسی میں شام کو اسیٹریٹیجک پوزیشن حاصل ہے اور وہ شامی ہم منصب کی دعوت پر دمشق پہنچے ہیں۔
ایران کے وزیردفاع بریگيڈیئر جنرل نصیر زادے نے بتایا کہ وہ دمشق میں اپنے قیام کے دوران اعلی شامی حکام کے ساتھ ملاقات اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کی راہوں کا جائزہ لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک سلامتی کے میدان میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں اور ہم دیکھیں کے اس تعاون کو کس طرح مضبوط بنایا جاسکتا ہے۔
بریگيڈیئر جنرل نصیر زادے کا کہنا تھا کہ ایران اور شام کے تعلقات تیزی کے ساتھ فروغ پا رہے ہیں اور دونوں ممالک نازک حالات میں ایک دوسرے ساتھ ساتھ رہے ہیں اور آئندہ بھی رہیں گے۔
واضح رہے کہ ایران کے وزیر دفاع سولہ نومبر کو اپنے شامی ہم منصب کی دعوت پر دمشق پہنچے ہیں۔