تہران (ارنا) ایرانی کھلاڑی سارینا غفاری نے ہندوستان میں راک کلائمبنگ مقابلے میں گولڈ میڈل جیت لیا۔

 ہندوستان میں منعقدہ جونیئر اینڈ یوتھ ایشین راک کلائمبنگ چیمپئن شپ کے مقابلوں میں، خواتین کے مقابلوں ميں ایرانی کھلاڑی سارینا غفاری نے یوتھ کیٹیگری کے بولڈرنگ ایونٹ کے آخری مرحلے میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے گولڈ میڈل جیت لیا۔

ان کے علاوہ، ایرانی قومی ٹیم کی ایک اور کھلاڑی سارا زراعت زادہ فائنل میں 5ویں پوزیشن پر رہیں۔

مذکورہ مقابلوں میں جاپان کے راک کلائمبر دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔