تہران – ارنا – حزب اللہ لبنان نے ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ اس نے جمعرات کو مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کے ٹھکانون پر 32 حملے کئے

ارنا کے مطابق حزب اللہ لبنان نے اب  سے تھوڑی دیر قبل ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے اس نے مقبوضہ فلسطین کے شہر عکا کے شمال میں واقع شراگا اسرائیلی اڈے پر حملہ کیا ہے۔

حزب اللہ نے ایک اور بیان میں بتایا ہے کہ خیبرسیریز کے آپریشن کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے، پہلی بار تل ابیب میں تل حاییم اڈے پر حملہ کیا گیا ہے۔  

حاییم اڈہ اسرائیلی فوج کی انٹیلیجنس سے تعلق رکھتا ہے جو لبنان کی سرحد سے 120 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

حزب اللہ لبنان نے اپنے ایک اور بیان میں طیرحرفا کالونی کے مغربی مضآفات میں واقع اسرائیلی فوجیوں کے ایک مرکز پر میزائلی حملے کی بھی خبر دی ہے۔

حزب اللہ نے اس حملے میں اپنے مخصوص میزائل سے کام لیا ہے جس کا نام نہیں بتایا گیا ہے۔