لندن – ارنا – ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل نے صدر ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات کو اپنے دورہ تہران کا اہم ترین حصہ قرار دیا ہے

 ارنا کے مطابق ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل، رافائل گروسی نے اپنے سماجی رابطے کے ایکس پیج پر لکھا ہے کہ ڈاکٹر پزشکیان سے ملاقات، میرے دورہ ایران کا اہم ترین حصہ تھا۔

انھوں نے لکھا ہے کہ اس ملاقات میں مجھے حکومت ایران کے نئے سربراہ سے ملنے اور ان کے نظریات سننے کا موقع ملا۔

 رافائل گروسی نے اپنی اس پوسٹ میں لکھا ہے کہ "صدر ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات میں، میں نے، بین الاقوامی ایجنڈے کے سب سے زیادہ چلینجنگ مسئلے میں اپنے طرزعمل، کوششوں اور پیشرفت کی وضاحت کی ۔"

 قابل ذکر ہے کہ ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل  رافائل گروسی  نے اپنے دورہ ایران میں تیسری ملاقات صدر ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے انجام دی۔

 صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے اس ملاقات میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ایٹمی ٹیکنالوجی کے میدان میں  جو بھی کررہا ہے  وہ آئی اے ای اے کے قوانین اور اصول وضوابط کے مطابق ہے ۔