دزفول- ارنا – ایران کی د‌زفول یونیورسٹی آف میڈیکل سائنس کے سربراہ نے بتایا ہے کہ دانتوں کے  اسپیشلسٹ 22 ڈاکٹروں نے جہادی اقدام میں کم آمدنی والے علاقوں میں لوگوں کو مفت معالجاتی خدمات فراہم کی ہیں

ارنا کے مطابق ایران کی د‌زفول یونیورسٹی آف میڈیکل سائنس کے سربراہ ڈاکٹرعلی رضا خسرو پناہ نے جمعرات کو ابلاغیاتی ذرائع کو بتایا کہ اس میڈیکل یونیورسٹی کے جہادی مرکز کے پروگرام کے تحت دزفول کے یوسف زہرا خیراتی ادارے میں دو روزہ کیمپ میں، دانتوں کے اسپیشلسٹ 22 ڈاکٹروں نے کم آمدنی کے لوگوں کا مفت علاج کیا۔

انھوں نے بتایا کہ مفت طبی خدمات کے اس دو روزہ جہادی کیمپ میں دانتوں کے اسپیشلسٹ 22 ڈاکٹروں کےعلاوہ، 24 ڈینٹل پیرا میڈکس نے بھی حصہ لیا اور230 لوگوں کو ایکسرے نیزدانتوں کے علاج سے متعلق دیگر وسائل کی سروسزمفت فراہم کی گئيں۔    

لیبلز