ارنا نے سپاہ پاسداران کی بری فورس کے قدس ہیڈکوارٹر کے شعبہ رابطہ عامہ کے حوالے سے رپورٹ ہے کہ جنرل احمد شفایی نے بدھ کو بتایا ہے کہ صوبہ سیستان و بلوچستان میں آپریشن شہدائے سلامتی بدستور جاری ہے جن میں صابران بٹالین ، اسپیشل فورس، ہیلی کاپٹر دستے اور عوامی رضا دستوں سمیت مختلف دستوں کے افراد شامل ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ صوبے کے عوام نے اس آپریشن کا زبردست خیرمقدم کیا ہے اور گزشتہ اڑٹالیس گھنٹے میں غاصب صیہونی حکومت کے زرخرید چار دہشت گرد ہلاک ہوئے اور سات گرفتار کئے گئے ۔
آپریشن کے ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ہونے والوں میں پانچ نے خود سے ہتھیار زمین پر رکھ کر خود کو سلامتی دستوں کے حوالے کیا ۔
انھوں نے بتایا کہ یہ آپریشن اپنے سبھی اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔