تہران – ارنا – ایران کے اسکولی طلبا نے انڈونیشیا میں منعقدہ  سائنس و ایجادات کے عالمی مقابلوں میں پانچ سونے کے تمغے اور دو خصوصی انعامات حاصل کئے

 ارنا کے مطابق انڈونیشیا کے سائنس و ایجادات کے عالمی مقابلوں میں شریک ایران کے اسکولی طلبا کی ٹیم کے سرپرست مہدی رشیدی جہان نے بتایا ہے کہ پانچ نومبر کو  انڈونیشیا میں اسکولی طلبا کے سائنس وایجادات کے عالمی مقابلے شروع ہوئے۔

 انھوں نے بتایا کہ چھے دن تک جاری رہنے والے ان مقابلوں میں دنیا کے 24 ملکوں کے   اسکولی طلبا  کی ٹیموں نے انجینیرنگ،ماحول حیات، کیمسٹری، نینو ٹیکنالوجی، بایوٹیکنالوجی، انرجی، فزکس، نجوم، آرٹیفیشل انٹیلیجنس نیز سوشل سائنس سمیت مختلق شعبوں میں  شرکت کی ۔  

انڈونیشیا میں اسکولی طلبا کے سائنس وایجادات کے عالمی مقابلوں میں شریک ایران کے اسکولی طلبا کے سرپرست نے بتایا کہ انڈونیشیا، ملیشیا، رومانیہ، چیک ریپبلک، روس، ترکمنستان، جنوبی افریقا، ہندوستان، ہانگ کانگ اورچین، ان مقابلوں میں حصہ لینے والے ملکوں میں شامل تھے۔

انھوں نے بتایا کہ ان مقابلوں میں ایران کے اسکولی طلبا کی تین ٹیموں نے شرکت کی۔

انھوں نے بتایا کہ ایران کے اسکولی طلبا نے ان مقابلوں میں پانچ سونے کے تمغے اور دو خصوصی انعامات حاصل کئے ۔