تہران – ارنا – صیہونی حکومت کی فوج نے غزہ اور لبنان کے محاذ پرحزب اللہ اور فلسطینی مجاہدین سے لڑائی میں اپنے متعدد فوجیوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی خبر دی ہے

ارنا نے الجزیرہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی حکومت کی فوج نے آج جمعرات کوایک بیان جاری کرکے اعتراف کیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں اس  کے دس فوجی جنگ میں زخمی ہوئے ہیں۔

 اس بیان کے مطابق آٹھ اسرائیلی فوجی لبنان کے محاذ پر اور دو غزہ میں زخمی  ہوئے ہیں۔  

صیہونی فوج نے اسی طرح اعتراف کیا ہے کہ گزشتہ ہفتوں کے دوران، حزب اللہ کے ساتھ زمینی جنگ میں اس کے پانچ فوجی ہلاک اور سولہ زخمی ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ  آگرچہ غاصب صیہونی فوج نے غزہ اور لبنان میں اپنے وحشیانہ جرائم اور جارحیت کا سلسلہ جاری رکھا ہے لیکن دونوں محاذوں پر اس پر کاری وار لگائے جارہے ہیں۔