تہران – ارنا- صیہونی میڈیا ذرائع نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کے حساس ٹھکانوں پر حزب اللہ کے سنگین میزائلی حملے کی خبر دی ہے

 ارنا کے مطابق صیہونی حکومت کے چینل 12 نے آج جمعرات کو رپورٹ دی ہے کہ شمالی مقبوضہ فلسطین پر لبنان سے دسیوں میزائل فائر کئے گئے ہیں۔

رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ ان میزائلی حملوں کے بعد حیفا اور الجلیل سمیت مختلف علاقوں میں خطرے کے سائرن بج اٹھے۔

 اسی سلسلے میں صہونی حکومت کی فوج کے ترجمان نے بتایا ہے کہ لبنان سے الجلیل ، خلیج حیفا اور عکا پر 40  میزائل  فائر کئے گئے ہیں۔

دوسرے صیہونی ذرائع ابلاغ نے بھی رپورٹ دی ہے کہ دسیوں میزائل مغربی الجلیل اور کریوت پر داغے گئے ہیں۔

  رپورٹیں بتاتی ہیں کہ کفار مساریک صیہونی کالونی پر بھی کامیاب میزائلی حملہ ہوا ہے ۔ بعض رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ اس حملے میں متعدد صیہونی زخمی ہوگئے ہیں۔