تہران – ارنا – عراق کے اسلامی استقامتی محاذ نےآج صیہونی حکومت کے خلاف  اپنے تیسرے ڈرون حملے میں جنوبی مقبوضہ فلسطین میں ایک اہم فوجی مرکز کو نشانہ بنایا ہے

ارنا کے مطابق عراق کے اسلامی استقامتی محاذ نے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ اس کے مجاہدین نے غاصب صیہونیوں کے خلاف اپنے حملوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے، آج بدھ کو جنوبی مقبوضہ فلسطین میں ایک اہم فوجی مرکز پر حملہ کیا ہے۔

 اس رپورٹ کے مطابق عراق کے اسلامی استقامتی محاذ نے کہا ہے کہ یہ حملہ بھی  فلسطین اور لبنان کے عام شہریوں، عورتوں اور بچوں کے خلاف صیہونی فوج کے وحشیانہ حملوں کے جواب میں کیا گیا ہے۔  

عراق کے اسلامی استقامتی محاذ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے ٹھکانوں پر اس کے حملے نہ صرف یہ کہ جاری رہیں گے بلکہ ان میں وسعت آئے گی۔

آج بدھ کو مقبوضہ فلسطین میں صہونی فوجی مراکز پر عراق کے اسلامی استقامتی محاذ کا یہ تیسرا حملہ تھا۔