ارنا کے مطابق حماس کے مرکزی رہنما سامی ابوزہری نے منگل کی رات صیہونی وزیر جنگ گالانت کو برخاست کئے جانے کے بعد شہاب نیوز ایجنسی کے ساتھ بات چیت میں کہا ہے کہ بالآخر نتن یاہو نے گالانت کو برخاست کردیا۔
انھوں نے کہا کہ یواو گالانت نے بڑے تکبر کے ساتھ کہا تھا کہ حماس کو نابود کردے گا مگر وہ خود چلا گیا اور حماس باقی ہے۔
سامی ابو زہری نے کہا کہ حماس باقی رہے گی ۔
یاد رہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نتن یاہو نے منگل کی رات اپنے وزیر جنگ یواو گالانت کو برخاست کرکے وزیر خارجہ یسرائیل کاتس کو وزیر جنگ نامزد کردیا ہے۔