تہران (ارنا) پرائیوٹ سیکٹر کے پہلے سیٹلائٹس کے طور پر ایرانی سیٹلائٹس کوثر اور ھدھد روس کے وستوچنی لانچ بیس سے کامیابی کے ساتھ لانچ کیے گئے۔

منگل 5 نومبر کی صبح سینسنگ سیٹلائٹس کوثر اور ھدھد کو روسی سایوز سیٹلائٹ کیریئر نے وستوچنی بیس سے لانچ کیا اور دونوں سیٹلائٹس کامیابی کے ساتھ مدار میں داخل ہوگئے۔

ایران اسپیس آرگنائزیشن کے سربراہ، سیٹلائٹ مینوفیکچرنگ ٹیم کے ارکان اور ایران کے اسپیس ریسرچ کے نمائندوں نے کامیاب لانچنگ کا مشاہدہ کیا۔

سیٹلائٹ" کوثر" کا وزن 30 کلوگرام ہے اور اسکی اوربیٹل لائف 3 سال سے زیادہ ہے۔ NIR اور RGB اسپیکٹرم کیمروں سے لیس یہ پہلا ایرانی سیٹلائٹ ہے جس کی اوسط ریزولوشن 3.45 میٹر GSD (گراؤنڈ سیمپلنگ ڈسٹنس) ہے۔ اس کی کلر امیج رینج 15 کلومیٹر ہے اور امیجنگ ریٹ 6 فریم فی سیکنڈ ہے۔

سیٹلائٹ کوثر زرعی ایپلی کیشنز، میپنگ اور سروے کے لیے موزوں ہے۔

"ھدھد" کیوبک سیٹلائٹ ہے جسکا وزن 4کلوگرام ہے۔ اس کی اوربیٹل ہائٹ  500 کلومیٹر اور اوربیٹل لائف 4 سال ہے۔ یہ بین الاقوامی انٹرنیٹ کی خدمات فراہم کرنے، زراعت، نقل و حمل،  لاجسٹکس اور ماحولیات کے شعبوں میں کارآمد ہے۔