ارنا کے مطابق اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندہ دفتر نے نیویارک کے مقامی وقت کے مطابق پیر کو اسرائیلی حکومت کے محکمہ جاسوسی کے حکام کے اس دعوے کے بارے میں کہ اسرائیلی حکام کو میزائل اور دہشت گردی کا نشانہ بنانے کی غرض سے انٹیلیجنس معلومات کے لئے مقبوضہ فلسطین کے ایرانی نژاد باشندوں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں، امریکی میڈیا کے سوال کے جواب میں اس دعوے کے مسترد کیا ہے ۔
اس رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندہ دفتر نے کہا ہے کہ یہ دعوی بالکل غلط اور بے بنیاد ہے۔
اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندہ دفتر نے کہا ہے کہ یہ رپورٹ بے بنیاد اور غیر منطقی ہے کیونکہ فطری طور پر اسرائیلی حکومت کی نگاہ پہلے مرحلے میں ایرانی نژاد باشندوں اور ان کے بعد مسلمان مشکوک ہوں گے، بنابریں عقل کا تقاضا ہے کہ ایران کی انٹیلیجنس ایجنسیاں غیر ایرانی نژاد باشندوں اور غیر مسلموں کی خدمات حاصل کریں۔