ارنا کے مطابق جنگ غزہ کے تین سو چوانوے دن ایسی حالت میں پورے ہوئے ہیں کہ فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں غزہ کے مختلف علاقوں پر غاصب صیہونی فوجیوں نے تین بار حملے کئے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے ان حملوں میں 33 فلسطینی شہید اور 156 زخمی ہوگئے ۔
غزہ میں فلسطین کے محکمہ صحت کے بیان کے مطابق شہید اور زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی اس تعداد کو شامل کرنے کے بعد، سات اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں صیہونی فوج کے وحشیانہ حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 43 ہزار 374 اور زخمیوں کی تعداد 1 لاکھ 2 ہزار 261 ہوگئی ہے۔
فلسطین کے محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ یہ ایسی حالت میں ہے کہ ابھی بہت سے جنازے تباہ ہونے والی عمارتوں کے ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں اور صیہونی فوجیوں کے وحشیانہ حملے جاری رہنے کی وجہ سے امدادی دستے انہیں نکالنے پر قادر نہیں ہیں۔