تہران - IRNA – صنعتی شریف یونیورسٹی کے گریجویٹس نے جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے امیج سرچ پلیٹ فارم تیار کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔

آن لائن کپڑے خریدنے کے لیے بنایا گیا یہ سمارٹ سرچ انجن مصنوعی ذہانت پر مبنی ہے اور اسے شریف یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے گریجویٹس نے ڈیزائن کیا ہے، اس کی مدد سے صارفین اس پلیٹ فارم پر دستیاب کپڑوں کا ڈیزائن اور رنگ بتا کر اپنے پسندیدہ کپڑوں کا انتخاب کر سکیں گے۔

یہ سرچ انجن مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے صارف کے داخل کردہ ٹیکسٹ کو سمجھ کر لباس اور فیشن کے شعبے میں آن لائن اسٹورز میں دستیاب تصاویر کا تجزیہ کرکے صارف کی درخواست کے قریب ترین ممکنہ نتائج ظاہر کرے گا۔ یہ سرچ انجن اس وقت 1,500 سے زیادہ آن لائن اسٹورز اور برانڈز کے ساتھ منسلک ہے۔