صیہونی مجرم اور غیرقانونی حکومت کو اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی عہدے داروں کی جانب سے دیے جانے والے انتباہات کے باوجود، اس جعلی حکومت نے کشیدگی بڑھاتے ہوئے، تہران، خوزستان اور ایلام صوبوں کے بعض فوجی مراکز پر جارحیت کی کہ جس کا ملک کے جامع فضائی دفاعی نظام نے مقابلہ کیا اور ان حملوں کو ناکام بنا دیا۔ بعض جگہوں پر انتہائی محدود پیمانے پر نقصان پہنچا ہے جس کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔
ایران کے ایئرڈیفنس مرکز کی جانب سے دشمن کے افواہوں کو نظرانداز کرنے اور ایران کے رسمی خبررساں مراکز سے خبر حاصل کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔