رپورٹ کے مطابق، مذکورہ علاقوں میں سائرن کی آواز سنائی دے رہی ہے اور بڑی تعداد میں صیہونی بنکروں میں چھپ گئے ہیں۔
ادھر حیفا میں کئی دھماکوں کی آواز بھی سنائی دی۔ کریوت اور عکا اور کریوت کے مابین واقع صنعتی علاقہ بھی حزب اللہ کے راکٹوں کی زد میں آیا۔
صیہونی فوج نے اعلان کیا ہے کہ حیفا پر حزب اللہ نے 5 میزائل داغے ہیں۔
ادھر خضیرہ اور قیصریہ میں بھی میزائلی حملے کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ صیہونی فوج نے 23 ستمبر سے جنوبی لبنان پر زمینی جارحیت کا بھی آغاز کردیا تھا، لیکن ان کی توقع کے برخلاف حزب اللہ نے ان کا منہ توڑ جواب دیا۔
حزب اللہ لبنان نے اعلان کیا ہے کہ جب تک غزہ پر صیہونی حکومت کے حملے جاری رہیں تب تک شمالی محاذ پر صیہونیوں کو چین کی سانس لینے نہیں دیا جائے گا۔