رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ لبنان نے پیر کے روز مقبوضہ جولان میں واقع صیہونیوں کے کیلع فوج اڈے پر راکٹ برسائے۔
حزب اللہ کے باضابطہ بیان میں آیا ہے کہ فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت میں کیلع پر حملے کے علاوہ مرکبا نام کی صیہونی کالونی پر بھی راکٹوں کی برسات کردی گئی جہاں متعدد صیہونی دستے موجود تھے۔ اس حملے میں درجنوں صیہونی ہلاک اور زخمی ہوئے۔ جب صیہونی اپنے مہلوکین اور زخمیوں کو نکال رہے تھے تو حزب اللہ نے اپنے توپخانوں سے انہیں نشانہ بنایا۔
ایک اور اعلان میں آیا کہ پیر کی صبح معالوت ترشیحا صیہونی کالونی بھی حزب اللہ کے راکٹوں کے زد میں آئی۔
اس کے علاوہ حزب اللہ کے مجاہدوں نے کفرکلا میں کارروائی انجام دینے والے صیہونی پر راکٹ برسا دیے۔
ایلیت ہشاحر میں واقع کیمپ 100 نام کا فوجی اڈہ بھی حزب اللہ کے حملوں کی زد میں آیا۔
کرمئیل صیہونی کالونی اور جبل الشیخ میں واقع صیہونی کے 2222 نام کے اڈے کو پر بھاری گولہ باری کی گئی۔
ادھر صیہونی فوج نے دعوی کیا ہے کہ الجلیل العلیا پر لبنان کی جانب سے 22 راکٹ داغے گئے ہیں۔ ان میں سے بعض راکٹوں کو مار گرائے جانے کا بھی دعوی کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ صیہونی فوج نے 23 ستمبر سے لبنان کے مختلف علاقوں پر فضائی جارحیت کے علاوہ لبنان کے جنوبی علاقوں پر زمینی جارحیت شروع کی ہے جس کا حزب اللہ کے جوانوں نے ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔