تہران/ ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے کمانڈر ان چیف ایڈمیرل شہرام ایرانی نے المیادین نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اگر دشمنوں نے ہمارے خلاف کسی بھی جارحیت کی جرات کی تو ہمارا جواب انتہائی سخت اور ہمارا وار بہت گہرا ہوگا۔

ایڈمیرل شہرام ایرانی نے کہا کہ دشمنوں کی دھونس دھمکیاں، ظاہری اقدام اور ان کی کمزوری کی علامت ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے اور تمام خطروں اور دشمنوں کی سازشوں اور پابندیوں کے باوجود، ہم نے ان کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

ایڈمیرل ایران نے کہا کہ جس طرح رہبر انقلاب اسلامی فرما چکے ہیں کہ دشمنوں کی حرکتوں کے مقابلے میں کوئی نرمی اختیار نہیں کی جائے گی اور ہمارا جواب متوازن اور بروقت ہوگا۔

قابل ذکر ہے کہ جمعرات کی صبح کو اصفہان میں شہید عباس نیلفروشان کے جلوس جنازہ میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر ان چیف جنرل حسین سلامی نے خبردار کیا کہ ایران یا ایران کے مفادات پر کسی بھی طرح کی جارحیت کا جواب صیہونیوں کے لئے انتہائی دردناک ہوگا۔

انہوں نے صاف الفاظ میں کہا کہ وعدہ صادق 2 کارروائی، محض ایران کی جانب سے ایک انتباہ تھا نہ کہ ایران کی پوری دفاعی طاقت۔

جنرل حسین سلامی نے خبردار کیا کہ ایران دشمنوں کی کمزوریوں کو بہت اچھی طرح پہچانتا ہے اور اس پر مکمل طور پر حاوی ہے۔