ارنا نے المیادین کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ بدھ کی شام حزب اللہ نے شمالی مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں صیہونی حکومت کے مراکز اور صیہونی کالونیوں پر وسیع میزائلی حملے کئے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق عبرانی میڈیا ذرائع نے جو فوٹیج جاری کی ہیں، ان سے پتہ چلتا ہے کہ حزب اللہ لبنان کا ایک میزائل شہر نہاریا پر بھی لگا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق بدھ کی شام حزب اللہ لبنان کے میزائلی حملوں کے بعد شمالی مقبوضہ فلسطین کے بہت سے علاقوں منجملہ، مرگلیوت، عرب عرامشہ اور مسکاف عام نامی صیہونی کالونیوں میں خطرے کے سائرن بج اٹھے۔
صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 12 نے بتایا ہے کہ شلومی صیہونی کالونی کے ایک حصے میں حزب اللہ کے ڈرون حملے کے نتیجے میں آگ لگ گئی۔
اس سے پہلے لبنان کی العہد نیوز سائٹ نے رپورٹ دی تھی کہ حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کی صیہونی کالونی کرمئیل پر راکٹوں سے شدید حملہ کیا ہے۔
صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 12 نے اعتراف کیا ہے کہ کرمئیل صیہونی کالونی پر حزب اللہ کے 30 راکٹوں کو گرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔