صیہونیوں نے کہا ہے کہ لبنان پر زمینی جارحیت کے آغاز کے اب تک ان کے بقول 16 فوجی ہلاک اور 305 زخمی اور معذور ہوئے ہیں۔
صیہونیوں کے دعوے کے مطابق، 7 اکتوبر 2023 سے لیکر اب تک صرف 740 صیہونی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔
باخبر ذرائع غاصب فوجیوں کی ہلاکتوں کو اس سے کہیں زیادہ بتاتے ہیں۔ ان ذرائع کے مطابق، صیہونی حکام، عوام کے ردعمل کے خوف سے اموات اور زخمیوں کی حقیقی تعداد کا اعلان نہیں کرتے۔