تہران – ارنا – ایران کی نوجوان خاتون کراٹے کھلاڑی  فاطمہ زہرا نے پچپن کلو وزن کے مقابلے میں مصری حریف کو شکست دے کرسونے کا تمغہ اورعالمی چیپمئن شپ جیت لی ۔

ارنا کے مطابق اٹلی کی میزبانی میں عالمی کراٹے چیمپئن شپ کے مقابلوں کے آخری دن لڑکیوں کے 55 کلو وزن کے مقابلے میں ایران کی نوجوان کراٹے کھلاڑی نے فائنل جیت کر چیپمئن شپ اپنے نام کرلی۔

اس رپورٹ کے مطابق ایران کی نوجوان کراٹے کھلاڑی فاطمہ زہرا سعید آبادی پچپن کلو وزن کے مقابلے میں اپنے سبھی حریفوں کو شکست دیتے ہوئے فائنل میں پہنچیں۔ فائنل میں ان کا مقابلہ منتال الہواری سے ہوا جس کو ایران کی نوجوان خاتون کھلاڑی نے دو زیرو سے شکست دے کر سونے کا تمغہ اورعالمی چیمپئن شپ جیت لی۔  

ان سے پہلے ایران کی ایک اور نوجوان خاتون کراٹے کھلاڑی یلد نقی بیرانوند نے پچاس کلو وزن کے مقابلے میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔

اس طرح ایران کی ٹیم نے کراٹے کے ان عالمی مقابلوں میں ایک سونے اور ایک کانسی کے، دو تمغے حاصل کئے۔  

لیبلز