نیویارک/ ارنا- لبنان میں اقوام متحدہ کی امن افواج یونیفل کے ترجمان "آندرے آتیننتی" نے لبنان میں صیہونیوں کے تباہ کن اقدامات کی جانب سے خبردار کیا ہے۔

آندرے آتیننتی نے صحافیوں کو بتایا کہ صیہونی حکومت کشیدگی میں مسلسل اضافہ کر رہی ہے جس کے نتیجے میں حالات بہت جلد قابو سے باہر ہوجائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ جھڑپیں ایک علاقائی جنگ میں تبدیل ہوجائے گی جس کے اثرات سب کے لئے تباہ کن ثابت ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس مسئلے کا واحد راہ حل سفارتکاری ہے۔

یونیفل کے ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ اسرائیلی افواج نے یونیفل کے ایک اور کارکن کو بھی زخمی کردیا اور اب اقوام متحدہ کی امن افواج کے زخمیوں کی تعداد 5 تک پہنچ چکی ہے۔

یاد رہے کہ صیہونی فوج نے آج ہفتے کے روز یہودیوں کی سب سے مقدس عید کا جشن امن افواج کو زخمی کرکے منایا۔

صیہونی فوج نے اس بار بھی دعوی کیا کہ غاصب فوجیوں نے یونیفل کے اہلکاروں کے جواب میں فائرنگ کی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ لبنان کی وزارت صحت کے اعلان کے مطابق، صیہونیوں نے اپنے وحشیانہ حملوں میں اب تک دسیوں لبنانیوں کو شہید اور ہزاروں کو زخمی کیا ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ امن کا ڈھنڈورا پیٹنے والے امریکہ، برطانیہ، جرمنی اور کینیڈا نے ان وحشیانہ جرائم پر مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔