تہران/ ارنا- حزب اللہ نے جمعے کے روز حیفا پر ایک اور کامیاب ڈرون حملہ کیا جس میں صیہونی حکومت کے فضائی دفاعی کمان کو متعدد ڈرون طیاروں سے نشانہ بنایا گیا۔

شام کے الخبر نیوز چینل کے مطابق، حزب اللہ کا ڈرون حملہ حیفا کے کریات ایلعیزر کمان میں انجام پایا۔

حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ اس کے علاوہ حیفا کے شمالی مضافات میں واقع یفتاح فوجی اڈے اور زوفولون فوجی علاقے پر بھی راکٹ برسائے ہیں۔

اس بیان میں آیا ہے کہ العباد صیہونی فوجی اڈے میں نصب فنی وسائل کو بھی گائیڈڈ میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔ حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ یہ حملہ مکمل طور پر کامیاب رہا۔