ارنا نے فلسطین کی شہاب نیو ایجنسی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ حزب اللہ لبنان نے شمالی مقبوضہ فلسطین پر میزائلی حملوں کی نئی لہر شروع کردی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے میزائلی حملوں کی نئی لہر میں حیفا، عکا، نہاریا اور مقبوضہ فلسطین کے کئی دیگر علاقوں میں اہم صیہونی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔
اس رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے میزائلی حملوں کے بعد حیفا، عکا، نہاریا اور کریات شمونہ سمیت مختلف علاقوں میں خطرے کے سائرن بج اٹھے۔
صیہونی میڈیا ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ ڈیڑھ گھنٹے سے کم مدت میں لبنان سے مقبوضہ فلسطین پر تقریبا 60 میزائل فائر کئے گئے۔