تہران (ارنا) لبنانی میڈیا نے صیہونی فوج کی بیروت پر سفید فاسفورس بموں کے حملے کی خبر دی ہے۔

صیہونی فوج نے آج (جمعرات) صبح بیروت کے الباشورہ محلے پر سفید فاسفورس بم استعمال کیے ہیں۔

مذکورہ حملے میں ایک عمارت پر بمباری کی گئی ۔ لبنان کی وزارت صحت کے مطابق اس حملے میں 5 شہری شہید اور 8 زخمی ہوئے ہیں۔