اقوام متحدہ میں روس کے سفیر اور نمائندے واسیلی نیبنزیا نے بدھ کو سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں مشرق وسطی میں اسرائیل کے حملوں پر ایران کے میزائل سے ظاہر کئے جانے والے ردعمل کے بعد کے حالات کے بارے میں کہا کہ روس نصر اللہ کے قتل کی سخت مذمت کرتا ہے۔"
لبنان پر اسرائیل کے حملوں پر تنقید اور حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصر اللہ کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ حملہ اس وقت ہوا جب نصر اللہ ایک رہائشی علاقے میں تھے۔
روسی سفیر نے کہا: اس سیاسی قتل کے لبنان اور مشرق وسطی کے لئے بہت سے تباہ کن نتائج ہیں اور مجھے یقین ہے کہ اسرائیل کو یہ معلوم تھا اور اس نے جان بوجھ کر یہ کام کرنے کا فیصلہ کیا۔